• news

نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا: احسن اقبال

اسلام آباد+ نارووال (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا، ذمہ داری کو پوری تن دہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی کوشش کرےں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعد اپنے حلقہ انتخاب پہنچنے پر استقبالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میرا وزیر داخلہ بننا میرے علاقے کے عوام کا اعزاز ہے۔ چودھری بشیر احمد گجر بائی پاس پر یوسی بدوملہی کے چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر اور وائس چیئرمین خواجہ خالد محمود وائیںکی قیادت میں بینڈ باجے کے ساتھ مسلم لیگ زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد اور احسن اقبال زند ہ باد کے نعروں کے ساتھ نہایت شاندار استقبال کیا گیا۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی قومی اداروں سے مل کر دہشتگردی کو شکست دیں گے کشمیری عوام کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور علاقائی امن کی پالیسی کے نتائج حاصل کرنے کےلئے افغانستان سے پر اعتماد تعاون کی امید رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ”کاگف“ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیر امن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی اصل روح عوام کا تحفظ مقدم رکھنا ہے اور فلاحی معاشرے کے تشکیل میں سماجی اداروں کا کردار ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشتگردی، انتہا ءپسندی، فرقہ واریت اور صوبائی عصبیت کے خاتمے کےلئے وہ قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کی خدمات کو سراہاتے ہیں اور وہ فوری طورپر تمام صوبائی حکومتوں کو قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کی زیر نگرانی دوبارہ محلہ امن کمٹیوں کے قیام کےلئے جاری کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن