• news

ہیرو شیما پر گرنے والا ایٹم بم لے جانے والے بحری جہاز کا ملبہ72 برس بعد مل گیا

نیویارک(بی بی سی)دوسری جنگِ عظیم میں سمندر میں ڈوبنے والے امریکی بحری جنگی جہاز ’انڈیناپولس‘ کو بہتر سال بعد تلاش کر لیا گیا ہے۔اس جہاز کو ایک جاپانی آبدوز نے نشانہ بنا کر اس وقت ڈبو دیا تھا جب یہ ہیرو شیما پر پھینکے جانے والے جوہری بم کے حصے امریکی افواج کو پہنچا کر واپس امریکہ جا رہا تھا۔جہاز18 ہزار فٹ کی گہرائی سے ملا ہے۔ جہاز کو تلاش کرنے والے ٹیم کے سربراہ اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پول ایلن کے مطابق اس جہاز کے ملنے پر وہ شکر گزار ہیں۔ انڈینا پولس نامی اس جہاز کو ایک چاپانی آبدوز نے 30 جولائی 1945 کو فلپائین کے قریب سمندر میں میزائل سے نشانہ بنا کر ڈبو دیا تھا۔اس واقعے میں سینکڑوں امریکی بحریہ کے ملازمین ہلاک ہوئے تھے۔ یہ کسی ایک واقعے میں امریکی بحریہ کا سب سے بڑا جانی نقصان تھا۔جہاز بارہ منٹ کے اندر ہی ڈوب گیا تھا اور جہاز کے عملے کی جانب سے مدد کے لیے کوئی پیغام بھی موصول نہیں ہوا تھا۔ بچ جانے والے عملے کے افراد چار روز تک سمندر میں مدد کا انتظار کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن