اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ نتائج کا اعلان
بہاولپور (نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2017ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔ بی اے کے امتحان میں کل 10948 طلبہ وطالبات شریک ہوئے اور 5290 کامیاب، کامیابی کا تناسب 48.32 فی صد رہا۔ نےشنل کالج حاصل پور کی عرےشہ رحمن نے 663 نمبر حاصل کر کے پہلی، لےاقت پور کی ماہم ردا نے 662 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وےمن خےرپور ٹامےوالی کی مدےحہ اقبال نے 660 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس سی کے امتحان میں 12025 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور 5888 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 48.96 فیصد رہا۔ پنجاب کالج فار وومن بہاولپور کی عائشہ نعےم نے 721 نمبر لیکر پہلی، پنجاب کالج فار وےمن بہاولپور کی ثانےہ ارشاد نے 704 نمبر لے کر دوسری جب کہ پنجاب کالج فار ووےمن چشتےاں کی سومےہ امجد نے 701 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کام کے امتحان میں 572 امیدوار شریک ہوئے اور 187 طلبہ وطالبات کامیاب قرار پائے۔ اس طرح بی کام میں کامیابی کا تناسب 32.69 فیصد رہا۔ پنجاب کالج آف کامرس بہاولپور کے حافظ ابوبکر عطا چشتی نے 1132 نمبر حاصل کرکے پہلی، اےمل کالج آف کامرس احمد پورشرقےہ کے تصور ہاشم نے 1128 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ پنجاب کالج آف کامرس بہاولپور کی ثناءاسلم نے 1113 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔