اتوار بازار: عید قرباں سے 2 ہفتے پہلے ہی سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ، ٹماٹر غائب، پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
لاہور (خبرنگار) اتوار بازاروں میں عیدالاضحی کی آمد سے دو ہفتے پہلے ہی سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ کچھ پھلوں کے نرخ برقرار اور کچھ کی قیمت بڑھ گئی۔ گرانفروشی، گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت‘ پھٹے پرانے شامیانے‘ شامیانوں کے بغیر خریداروں کو تپتی دھوپ میں سبزیاں خریدنے پر مجبور کر دینا‘ اتوار بازاروں کی سکیورٹی پر مامور سول ڈیفنس کے عملے کا اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے سبزیاں اور پھل ”اکٹھا“ کرنے کے معاملے چلتے رہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹماٹر سمیت کئی اہم سبزیاں اتوار بازاروں سے غائب تھیں۔ پیاز8روپے اضافہ سے44‘دیسی کھیرا 7 روپے اضافہ سے 35‘ کھیرا فارمی 15روپے اضافہ سے 50،کریلے 12روپے اضافے سے 60‘ پالک 3روپے اضافہ سے 12، ٹینڈے دیسی 5روپے اضافے سے 75، گوبھی 22روپے اضافہ سے 65، شملہ مرچ 5روپے اضافہ سے 45، گھیا توری 15روپے اضافہ سے 35 روپے کلو ہوگئے جبکہ آلو 2روپے کمی سے 38‘ ادرک چائنہ 10روپے کمی سے 146‘ بینگن 2روپے کمی سے 28، لیموں 15روپے کمی سے 110، شلجم 5روپے کمی سے 40‘ اروی 7روپے کمی سے 28، گاجر چائنہ 2روپے کمی سے 20روپے کلو ہوگئی‘ پھلوں میں آڑو اول 10روپے اضافہ سے 130، آڑو دوم 5روپے اضافہ سے 75، انگور کالا 10روپے اضافہ سے 140، آم چونسہ 5روپے اضافہ سے 135، آم دیسی 5روپے اضافہ سے 55روپے کلو ہوگئے جبکہ آدم انور لٹور 5روپے کمی سے 120، خوبانی موٹی 20روپے کمی سے 108، کیلا اول 5روپے کمی سے 65روپے درجن پر آگیا جبکہ دیگر پھلوں کی قیمتی برقرار رہیں۔