• news

سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنٹس اینڈ سیٹلمنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر رتھ فاﺅ کیلئے لبرٹی چوک میں تقریب

لاہور (پ ر) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنٹس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیراہتمام ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر رتھ فاﺅ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گلبرگ لبرٹی چوک میں موم بتیاں جلائی گئیں۔ پادری جوزف فرانسس‘ نیشنل ڈائریکٹر سہیل جوئل‘ مقصود چغتائی‘ اقبال بھٹی اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مقررین مرحومہ سسٹر رتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ کی انسان دوست خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن