• news

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا امریکی سفیر کو خط، کانگریس رکن کی بانی متحدہ سے مبینہ ملاقات پر شدید احتجاج

اسلام آباد(آئی این پی )امریکی کانگرس کے رکن کی الطاف حسین سے مبینہ ملاقات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو مراسلہ ارسال کردیا۔ انہوں نے مراسلے میں لکھا کہ بطور پاکستانی ہمارے لئے امریکی سیاستدان کی ایک بین الاقوامی دہشت گرد اور جرائم پیشہ مافیا کے ڈان سے ملاقات باعث تشویش ہے۔ امریکی سفیر کے علم میں ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی الطاف حسین سے مکمل لاتعلقی کا واضح اظہار کر چکے ہیں۔ علی زیدی نے مراسلے میں یہ بھی لکھا کہ الطاف حسین تسلسل سے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز لب و لہجہ اختیار کرتے آئے ہیں۔ ایک امریکی عدالت بھی الطاف حسین کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔ اس تناظر میں کسی امریکی سیاستدان کی الطاف حسین سے ملاقات کس حد تک درست ہے۔

ای پیپر-دی نیشن