ناصر جنجوعہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی۔ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جزیرہ نما کوریا میں موجود کشیدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے۔ پاکستان ماضی کی طرح اب بھی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کرنے کا پابندی ہے۔ جزیرہ نما کوریا میں کشیدہ صورتحال کو سیای سفارتی چینلز سے حل کیا جانا چاہیے۔