چمن: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘ دوسرا زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوئٹہ+ سبی (نامہ نگار+ ایجنسیاں) تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دریائے سندھ پر محمدی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق‘ دوسرا زخمی ہو گیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دریائے سندھ پر محمدی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فرحان اعوان ولد محمد طارق سکنہ کچی پائند خان اور عالمزیب پراچہ ولد اورنگزیب سکنہ کچی پائند خان پر فائرنگ کر دی‘ فائرنگ سے عالمزیب پراچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فرحان اعوان زخمی ہو گیا جنکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ چمن لیویزی کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے گھر کے باہر نصب کیا گیا دستی بم ناکارہ بنا دیا۔گزشتہ روز چمن میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کے رہنماء کے گھر کے قریب دستی بم رکھا ہوا تھا کہ لیویز کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کے ہمراہ اسے ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔کالعدم بلوچ تنظیم بی آر اے کے 5فراری کمانڈر نے ساتھیوں سمیت حساس اداروں کے سامنے چیف آف بگٹی کی موجودگی میںہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد بھاری مقدار میں اسلحہ بھی حوالے کردیا گیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، آئی جی ایف سبی بلوچستان ندیم احمد انجم کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان کا سابق امن بحال ہورہا ہے بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کے کونے کونے سے ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد ا کرتے نظر آرہے ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی کے سامنے بگٹی ہاؤس سوئی میں کالعدم بلوچ تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے کمانڈر یوسف بگٹی ،امیر بخش بگٹی نے اپنے5 فراری کمانڈرسمیت ساتھیوں کے ہمراہ حساس اداروں کے سامنے چیف آف بگٹی حاجی محمد خان بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔