• news

رشید گوڈیل نے سیاست سے دست برداری کا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ کراچی کی سیاسی جماعت کی طرف سے انہیں پیشکش بھی کی گئی ہے۔ اس بات کے واضح امکانات موجود ہیں کہ رشید گوڈیل کراچی ہی کی سیاست کے حوالے سے آئندہ کردار ادا کرنے پر تیار بھی ہوجائیں گے۔ خیال رہے قبل ازیں ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کچھ عرصے تک خاموشی اختیا ر کرنے کے بعد پی ٹی آئی جوائن بھی کرچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن