• news

کلثوم نو از کو گلے کا کینسر ہے‘ برطانوی ڈاکٹر: انتخابی مہم مریم چلائیں گی

لندن+ لاہور (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) لندن میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو حلق کے کینسر کی تشخیص کی ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق گلے کا کینسر ابتدائی مرحلے میں اور قابل علاج ہے۔ چند روز میں بیگم کلثوم نواز کا علاج شروع کر دیا جائے گا۔ اس صورت حال کے بعد آئندہ کچھ روز تک بیگم کلثوم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ کلثوم نواز کی غیرموجودگی میں مریم نواز ان کی انتخابی مہم چلائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کی واپسی میں ایک ماہ تک لگ سکتا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں شریک ہو سکتی ہیں۔ ادھر بیگم کلثوم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹ سے شریف فیملی سمیت ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں شروع کر دی ہیں۔ شریف فیملی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں رواں ہفتے میں بیرون ملک چلے جائیں گے اور ڈاکٹروں کی اجازت ملنے کے بعد دونوں میاں بیوی اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن