خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر )سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اورلاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ ٹریبونل نے غیر آئینی اور غیر قانونی سماعت کی ہے جس کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔جلد سماعت کےلئے درخواست بھی دائر کی ہے۔بدر عالم کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کو تحریری جواب کوریئرکردیا ہے،جواب جلد مل جائے گا،بذریعہ ای میل بھی اطلاع کر رہے ہیں۔