سابق کرکٹر باسط علی کینسر کے مرض میں مبتلا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )قو می ٹیم کے سا بق مڈل آرڈربیٹسمین باسط علی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔وہ علالت کے باعث شوکت خانم ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 47 سالہ باسط علی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔سابق قومی کرکٹر کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔