• news

بھارت کے ہاتھوںسری لنکا کی ناکامیوں پر شائقین مشتعل‘ ٹیم کی بس روک لی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے ہاتھوں مسلسل ناکامیوں نے سری لنکن کرکٹ فینز کو سخت مشتعل کردیا ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی بس کو مشتعل پرستاروں نے گھیر لیا۔پچاس کے قریب افراد نے ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی ان کا مطالبہ تھا کہ کرکٹ میں کوئی سیاست نہیں چاہیے۔ نصف گھنٹے کا یہ احتجاج جاری رہا، پولیس نے انہیں منتشر کیا۔شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہمارا سکور ایک وکٹ پر 139 تھا اور باقی 9 وکٹیں 77 رنز کے دوران گنوا دینا قبول نہیں۔، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن