• news

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ: حکومت نے این او سی جاری کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)وزارت داخلہ اور خارجہ نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو این او سی جاری کر دیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیدسلطان شاہ نے بتایاکہ پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال 7 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ کونسل نے ایونٹ کے انعقاد کے لئے این او سی کے لئے اپلائی کیا تھا۔منگل کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے باضابطہ طورپر عالمی کرکٹ کپ کے انعقاد کے لئے پاکستان کرکٹ کو این او سی جاری کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کونسل نے ایونٹ میں شرکت کے لئے تمام ممالک کو دعوت نامے بھیجے ہیں اور ورلڈ کپ میں انٹری کی آخری تاریخ 15ستمبر مقرر کی گئی۔ پاکستان عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا فائنل 21 جنوری کو پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن