.قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت6 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کئی ماہ اور7 بارمہلت کے باوجودپولیس کی جانب سے مقدمہ کا مکمل چالان پیش نہیں کیاجاسکاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزفاضل عدالت میں کیس کی سماعت پربھی پولیس تھانہ مظفرآبادکی جانب سے تمام ملزموں مفتی عبدالقوی ، اسلم شاہین ،عارف اور محمداکرم کاچالان اورپی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی اور مزید مہلت طلب کی گئی۔