• news

گجرات: دو درجن افراد کا تین خواتین پر سرعام تشدد ، دست درازی

لاہور، فیروزوالہ، شاہکوٹ (نامہ نگاران) گجرات میں دو درجن افراد کی 3 خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دست درازی کی اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی جبکہ دیگر واقعات میں چچا نے سگی بھتیجی اور اوباشوں نے5 سالہ بچی سمیت 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گجرات میں فوزیہ بی بی، گلشن بی بی اور بشریٰ بی بی کو گاڑی سے نیچے اتار کر دو درجن افراد نے مارا پیٹا اور انکے ساتھ دست درازی کی۔ اس دوران ملزم موبائل پر ویڈیو فلم بھی بناتے رہے اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی۔ قائم مقام ڈی پی او خالد بشیر چیمہ، ایس پی معاذ ظفر نے نوٹس لیا اور اندراج مقدمہ کا حکم جا ری کیا پولیس نے 22 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ کے علاقہ کوٹ عبد اللہ میں ملزم سلیم نے اپنے بھائی کے گھر میں گھس کر 11 سالہ سگی بھتیجی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاہکوٹ کے نواحی گائوں انند پورہ میں اوباش ممتاز نے دوستوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون غلام سکینہ کو زیادتی کا بنا دیا۔ فیصل آباد ملزم منیر نے (ع) نامی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن میں بچے ارسلان سے ملزم صدام حسین نے قریبی احاطہ میں لے جا کر زیادتی کی۔ پانچ سالہ بچی(م۔ب) گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم اکرام نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن