• news

.پاکستان، تاجکستان کا شہری ہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور پاکستان میں متعین تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو کے مابین ملاقات میں کہی گئی تاجک سفیر نے مشیرہوابازی سے منگل کے روز اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سیاحت اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے تاجکستان حکومت اور اپنی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور پاکستان میں تعمیر و ترقی کے لیے سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے امن و امان کی بہتری، توانائی اور تجارت کے شعبے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ حکومت د وستانہ تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گی اور تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔ اس موقع پر تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات میں بہتری ، ایوی ایشن کے شعبے کو مزید وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ سمیت تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کارگو سروس کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ای پیپر-دی نیشن