ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی
کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے بائیکاٹ کے پیش نظر سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزموں کی درخواست پر دلائل دینے تھے۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف یوبی ایل بینک کا گواہ بھی اپنا بیان قلمبند نہ کراسکا۔ ڈاکٹر عاصم نے بیماری کے پیش نظر ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھا ہے۔