عراقی فوج نے تلعفر کے مزید 3 اضلاع داعش سے چھڑالئے
بغداد(این این آئی+ اے ایف پی)عراق کی فوج نے کہا ہے کہ شہر تلعفر سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کی عسکری مہم مثبت انداز میں جاری ہے۔ مزید 3 اضلاع چھڑا لئے، امریکی فوج کے کرنل رائن ڈیلن کا بھی کہنا تھا کہ فوج نے اب تک 250 مربع کلو میٹر کے علاقے کو داعش سے چھڑا لیا ہے۔ پینٹاگون سربراہ وزیر دفاع جیمز میٹس عراق پہنچ گئے، وزیراعظم عبادی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ میٹس نے کہا فورسز داعش کو شکست دے رہی ہیں۔ جنگجو بھاگ رہے ہیں۔ ملکی خود مختاری بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ ترجمان اقوام متحڈہ کے مطابق ہزاروں افراد کی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا شہروں اور لوگوں کو داعش سے آزاد کرایا جا رہا ہے۔ان کے پائوں اکھڑ گئے۔ دن بھی گنے جا چکے ہیں۔ داعش جنگجوئوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔ فوج، پولیس اور حشرالشہابی ملیشیا نے الخفاہ، النور اور العسکری اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جیمز نے کہا موصل میں داعش کے 1200 دہشت گرد مارے اور 6 ہزار زخمی ہوئے تھے۔