• news

مسلم لیگ کے صدر کا انتخاب 7 ستمبر کو ہو گا قائم مقام صدر یعقوب ناصر نے الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد قائم مقام صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آرٹیکل 122 اور 123 کے تحت الیکشن کمشن کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال چیئرمین جبکہ ارکان میں بابو سرفراز جتوئی، علی افضل جدون، نجمہ حمید اور امیر افضل خان مندوخیل شامل ہیں۔ صدارتی انتخاب 7 ستمبر کو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن