انگلش فٹ بالر وین رونی نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
مانچسٹر (نمائندہ خصوصٰ ) انگلش فٹ بالر وین رونی نے انٹر نیشنل کیر یئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ رونی کو انگلینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔31سالہ رونی نے کہا کہ ہر بار ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا مگر اس بار نظر انداز کرنے پر مایوسی ہوئی جس کی وجہ سے کھیل سے الگ ہونا بہتر سمجھا ہے ۔انہوں نے 119انٹر نیشنل میچوں میں 53گول کئے تھے ۔رونی نے مزید کہا کہ انگلینڈ کیلئے جتنا کھیلا اچھا رہا ‘ اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ‘سلیکٹرز نے نظر انداز کیا ہے اس لئے میرے لئے کوئی راستہ نہیں کہ کھیل کو خیبر باد کہ دوں ۔ مستقبل کے حوالے سے جلد لائحہ عمل تیار کروں گا۔