• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی چیمپئن شپ 7اکتوبرسے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ بال چیمپئن شپ 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منیجر(ترقیاتی اور مقابلہ جات) رﺅف باری نے بتایا کہ ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کےلئے قومی فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ پانچ مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جن میںاسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔فائنل راﺅنڈ 10 نومبر سے 25 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ رﺅف باری نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے ملک بھر میں27 ٹیموں کو دعوت نامنے بھیچ دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پی آئی اے،کے آر ایل راولپنڈی، نیشنل بینک آف پاکستان،کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز ، گوادر پورٹ اتھارٹی، اشرف شوگر ملز بہاولپور، پاکستان ٹیلی ویژن، کراچی یونائیٹڈ، پاکستان سٹیل ملز، سندھ گورنمنٹ پریس، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ، سیف ٹیکسٹائل، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تمام ٹیمیں 30 اگست سے قبل شرکت کی تصدیق کرسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن