• news

بے ضابطگیاں اور بدانتظامی: ایچ ای سی نے 4یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی

اسلام آبا د(صباح نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمشن نے4یونیورسٹیوں کو کسی بھی پروگرام میں طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ،ان یونیورسٹیوں پر یہ پابندی اکیڈمک بے ضابطگیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے اور اس سلسلے میںہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بارہا یاد دہانی کے باوجود عدم تعمیل کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ان اداروں میں پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (PIMSAT)کراچی ، امپریل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہو،، گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہوراور الخیر یونیورسٹی شامل ہیں۔ان اداروں کے نہ صرف مرکزی کیمپس بلکہ ذیلی کیمپس ، برانچزاور ان سے ملحقہ کالجز بھی کسی بھی پروگرام میںکسی بھی سطح پر طلبہ کو داخلہ دینے کے اہل نہیں ہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر 2016ء میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ریویو پینلز نے ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا دورہ کیا تاکہ معیار اور گورننس کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہ جامعات جن کے بارے میں اطمینان بخش رپورٹ نہیں موصول ہوئی انہیں اپنی کمزوریاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان اداروں نے بار بار یاددہانی کے باوجود تعمیل نہیں کی لہٰذا انہیں کسی بھی پروگرام میں طلبہ کو داخلہ دینے سے روکدیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن