.ٹرمپ کی الزام تراشی، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے جنم لینے والی صورتحال پربحث کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے جنم لینے والی صورتحال پربحث کیلئے تحریک التوا داخل کرادی۔ تحریک التوا شاہ محمود قریشی،عارف علوی، اسدعمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔تحریک التوا میں تحریک انصاف نے ایوان کی کارروائی روک کر صورتحال پربحث کا مطالبہ کیا ہے، تحریک میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردی کی افزائش کا سنگین الزام عائد کیا حالانکہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قوم نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔