امریکہ افغان جنگ میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے : لارڈ نذیر
لندن (آن لائن) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمدنے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اورفوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔امریکہ افغا ن جنگ میں اپنی نا کا می کا ملبہ پا کستا ن پر نہ ڈالے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنے پیغام میں کہا امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پرڈالا۔انہوں نے کہا امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرادیا اب واشنگٹن نے افغانستان میں ہارکا الزام پاکستان پردھردیا۔لارڈ نذیرنے کہا پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور نریندر مودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔