• news

چین سے صف آرائی کے خاتمہ کافارمولہ جلد بن جائیگا: بھارت

بیجنگ (آئی این پی+بی بی سی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چین کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی علاقے دونگ لونگ میں ہونے والی صف آرائی کے خاتمے کا فارمولہ بہت جلد تشکیل پا جائے گا۔بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کو جاری دو مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔ فوجیں آمنے سامنے ہیں، ماحول بے شک کشیدہ ہے لیکن اس دوران سرحد پر تشدد کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ تلخی کے باوجود انڈیا چین سرحد پر جس طرح کی خاموشی ہے ویسی انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر کیوں نہیں دکھائی دیتی۔

ای پیپر-دی نیشن