• news

خادمائیں‘ خانسامے 10گھنٹے ڈیوٹی کرینگے بروقت تنخواہ ملے گی‘بیرون ملک سے بھرتی پر پابندی: قطر میں نیا قانون متعارف

دوحہ (اے ایف پی) قطر میں ایک قانون کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت خادمائیں اور خانساموں سے 10گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائیگی‘ آجر انہیں ہر ماہ کی آخری تاریخ تک تنخواہ کی ادائیگی کے پابند ہونگے۔ سروس بینیفٹس بھی ملیں گے۔ 18برس سے کم اور 60سال سے زائد ملازمین اور بیرون ملک سے سٹاف بھرتی نہیں کیاجا سکے گا۔ سالانہ 3ہفتے چھٹیاں بھی ملیں گی۔ امیر شیخ تمیم بن حماد نے اس سلسلہ میں قانونی فرمان جاری کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن