• news

.امریکہ نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کر دی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں سو ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر دو سو ملین ڈالر کی امداد میں تاخیر بھی کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن