• news

کوکا کولا کے تعاون سے چلنے والے پسرور ووکیشنل سنٹر میں 300 سے زائد خواتین کی ہنر مندی کی تربیت مکمل

لاہور(پ ر) پسرور ووکیشنل سینٹر میں 300 سے زائد کم آمدن والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ٹریننگ مکمل ہونے پر اختتامی تقریب ہوئی۔ پسرور ووکیشنل سینٹر کوکا۔کولا کے سرمائے سے چلنے والے خواتین کی معاشی بااختیاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری ہے۔ پسرور ووکیشنل ٹریننگ اسکول نے کم آمدن کی حامل خواتین کو بیوٹیشن، گھریلو سلائی کڑھائی، مالیاتی تعلیم اور شخصیت سنوارنے کے لئے تین ماہ کی ٹریننگ دی ہے۔ اس تقریب میں کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانہ ظفر جبکہ کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز فہد قادر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن