مانگ میں کمی : ڈالر 20 پائونڈ 70پیسے سستا ہو گیا
اسلام آباد(صباح نیوز)ڈالر اور پاونڈ کی مانگ میں کمی کے باعث ڈالر 20 پیسے جبکہ پاونڈ 70 پیسے سستا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاونڈ کی مانگ میں کمی آنے سے دونوں کرنسیوں کی قدر گھٹ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 106 روپے 40 پیسے، پاونڈ کی قیمت 70 پیسے کمی سے 136 روپے 30 پیسے اور یورو 30 پیسے کی کمی کے بعد 124 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔