سردار ارشد لغاری کا پیکو کے ہیڈ آفس کا دورہ، بریفنگ دی گئی، وزیر مملکت نے کمپنی کی نمایاں کارکردگی کو سراہا
لاہور (پ ر) وزیرمملکت برائے وزارت صنعت و پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی لاہور کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، پیکو کے معراج اے عارف، منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او نے سی ایف اوکے ہمراہ پُر تپاک استقبال کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او نے پیکو کے امور سے متعلق پریزینٹیشن دی۔سردارارشد لغاری نے کمپنی کی نمایاں کارکردگی کیلئے اُنکی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔