• news

عید الاضحی پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 25فیصد کمی 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویز نے عید الاضحی پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ 2،3اور 4ستمبر کو پاکستان ریلویز کے ذریعے سفر کرنے والوں کو ہر ٹرین اور ہر کلاس پر مروجہ کرایہ سے 25 فیصد کم ادائیگی کرنا ہو گی ۔پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہ مذہبی تہوار منانے میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔خصوصی عید ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اورملتان سے چلائی جائیںگی اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹرینوں کیساتھ اضافی بوگیاں لگائی جائیںگی۔خصوصی عید ٹرینوں کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن