• news

طالبان جنگ نہیں جیت سکتے‘ وقت آ گیا امن عمل کا حصہ بنیں: امریکی کمانڈر

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوہن نکولسن نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ سے جنگ جیت نہیں سکتے، اب وقت آ گیا ہے کہ طالبان افغان امن عمل کے حصہ بنیں۔ امریکہ خطے میں طویل مدت تک سرگرم رہے گا۔ جمعرات کے روز افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوہن نکولسن نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ طالبان افغان امن عمل میں شریک ہوں،افغانستان کے لئے نئی امریکی پالیسی طویل المدتی ہے، امریکہ خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا۔ امریکہ افغانستان میں ناکام نہیں ہو گا، امریکی قومی سلامتی کا دارومدار بھی افغان جنگ کے نتیجے پر ہے۔ مقامی فورسز کو منظم کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن