مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت د یا جائے: برطانوی ارکان پارلیمنٹ
میرپور (صباح نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے جموں کشمیر کے عوام کو جلد از جلد ان کا حق خودارادیت دینے پر زوردیا ہے۔ میرپور میں ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ گراہم جونز، یاسمین قریشی، فیصل رشید اور محمد یسین نے کہاکہ عالمی وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی قسمت کے فیصلے کا پیدائشی حق دیا جانا چاہیے تاکہ تنازعہ کشمیر کے جلد اور پرامن حل کی راہ ہموار ہوسکے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہو ں نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ