• news

ملتان میں وکلا کی ہڑتال 32 ویں روز میں داخل،مقدمات التواء کا شکار

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں وکلا کی ہڑتال جمعہ کو 32ویں روز میں داخل ہو گئی ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہے ۔ملتان میں 24جولائی سے وکلا کی ہڑتال اعلی و ماتحت عدالتوں میں جاری ہے ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث 80 ہزار سے زائد کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی،سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وکلا کی ہڑتال صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی اور سینئر جج قاسم خان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سے شروع ہوئی ۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آر پی او ملتان کو حکم دیا ہے کہ 8 ستمبر تک صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے سامنے پیش کریں،تاہم پولیس اب تک صدر ہائی کورٹ بار کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

ای پیپر-دی نیشن