سابق خاتون وزیراعظم ینگ لک شیناوترا ملک سے فرار ہو گئیں : تھائی سپریم کورٹ
بنکاک(آئی این پی+اے ایف پی)تھائی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سابق خاتون وزیراعظم ینگ لک شیناوترافرار ہو گئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم پراوت وونگسووان کا کہنا ہے کہ انہیں سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لک شناوترا کے بارے میں ملک میں موجودگی یا کسی ٹھکانے کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے جب سابق وزیر اعظم آج پچیس اگست کو ملکی سپریم کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے کے وقت موجود نہیں تھیں۔ ان کی عدم موجودگی کے تناظر میں سپریم کورٹ کے جج نے یہ ریمارکس دئیے کہ وہ امکاناً ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ یِنگ لک شناوترا کے حتمی ٹھکانے بارے میں کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔ سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 27 ستمبر مقرر کر دی۔