• news

آئین کی حکمرانی، ملکی استحکام کا دفاع ہی نواز شریف کا جرم ہے: سعد رفیق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی اور ملکی استحکام کا دفاع ہی نواز شریف کا جرم ہے، جمہوریت کے دشمن پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔ انصاف مانگنا اور ناانصافی کی نشاندہی کرنا ہمارا حق ہے، آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی ہماری جدوجہد کے بنیادی نکات ہیں۔ نواز شریف کو ہٹانے کیلئے ملکی استحکام کو داﺅ پر لگایا گیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی غلطی مان لے کہ میں نے غلط کہا‘ ہم حنیف عباسی سے درخواست کریں گے کہ وہ ان کیخلاف اپنی پٹیشن واپس لے لیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمیں باندھ دیا جائے اور یہ ستی ساوتری بن کر گھومیں۔ ستر سال گزرنے کے باوجود عوام کا حق حاکمیت قبول نہیں کیا جا رہا ‘ نواز شریف کی بے دخلی کےلئے عوامی اعتماد‘ قومی اتحاد اور ملکی استحکام کو دا¶ پر لگایا گیا۔ عمران خان ایک مہرہ ہے۔ اس کو سیاست کی الف‘ ب بھی نہیں آتی‘ پاکستان میں مقدس گائے کی بات کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ جب بھی زیادتی کی گئی نواز شریف نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ اپنے ساتھ کی گئی زیادتی کیخلاف آواز نہیں اٹھائیں گے تو دوسروں کی مدد کیا کریں گے۔ نواز شریف نے جتنی لچک دکھائی ہے اتنی کوئی اور نہیں دکھا سکتا‘ واٹس ایپ کال پر جواب سے ہم مطمئن نہیں۔ یہ لوگ چاہتے تھے نواز شریف خاموشی سے گھر چلے جائیں گے‘ ایسا تو نہیں ہو سکتا تھا۔ کس نے عدالت کے خلاف بات کی؟ ہماری قیادت ادب سے بات کرتی ہے۔
سعد رفیق

سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن