الٰہ آباد: اوباش کی امام مسجدکی بیٹی سے زیادتی ملزم گرفتار، فیصل آباد میں لڑکی ہوس کا شکار
الٰہ آباد، فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) اوباش نے نشہ آور جوس پلا کر امام مسجد کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی گاﺅں ڈھینگے وای بستی کا اجمل اپنے ساتھی وارث کے ہمراہ امام مسجد قاری عارف کے گھر مہمان بن کر آیا اور اہل خانہ کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کرکے 16 سالہ ماریہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اسکا ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ لڑکی کے شور پر اہل محلہ نے ملزم اجمل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے علاقہ مراد کالونی گلی نمبر9 میں سلمیٰ بی بی کے گھر گھسنے والے ملزم بلو نے اسکی بیٹی(ف) کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔
زیادتی