ملکوال: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ نوجوان کی خودکشی
ملک وال (نامہ نگار) گھریلو حالات سے پریشان شادی شدہ نوجوان نے لوئر کینال جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ نواحی موضع کوٹہڑہ کا 26 سالہ اختر عباس گھریلو حالات سے پریشان تھا۔ ریسکیو 1122 نے نعش کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ نوجوان شادی شدہ اور صاحب اولاد تھا۔
خودکشی