• news

ملک سے پولیو کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے پر قائم نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس انتہائی سنجیدگی سے لیا جاناچاہئے۔ پولیو کے مرض کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل اور اقدامات یقینی بنائیں۔ فوکل پرسن عائشہ رضا نے بریفنگ میں بتایا کہ 2014ءمیں 206 پولیو کیس رپورٹ ہوئے۔ حکومتی اداروں، عالمی پارٹنرز کی مدد سے پولیو کیسز صرف تین رہ گئے۔ 3.8 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن کی گئی۔ فاٹا میں 2016ءسے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پٹرولیم مصنوعات کیلئے سازگار منڈی ہے، حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور مسابقت کے صحت مندانہ ماحول کا خیرمقدم کرتی ہے۔ جمعہ کو پوما انرجی اور ایڈمور گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔
وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن