• news

قصور: بابا بلھے شاہ کا سالانہ عرس تیسرے روز بھی جاری‘ عقیدت مندوں کی آمد

قصور(نمائندہ نوائے وقت) پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر بزرگ حضرت بابابلھے شاہؒ کا260واں سالانہ عرس کی تقریباًت تیسرے روز میں داخل۔ عقیدت مند پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی زائرین دربار پر حاضری کیلئے قصور آرہے ہےں قصور کے شہری دربار پر آنے والے زائرین کو دل کی گہرائیوں سے مختلف فلیکسنگ اور بینر ز لگا کر خوش آمدید کہہ رہے ہےں عرس کے تیسرے روز بھی عقیدت مندوں اور مختلف شخصیات کی مزار پر آمد کا سلسلہ جاری رہا محفل قوال اورمحفل نعت جس مےں نامورقوال اور نعت خواں نے شرکت کی اس کے علاوہ محفل مشاعرہ مےں نامور شاعروں نے شرکت کی اور صوفی بزرگ حضرت بابابلھے شاہؒ کو اپنے اپنے انداز مےں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ نوائے وقت گروپ کے ہیڈ آفس بلدیہ چوک قصور نے ڈھول کی تھاپ میں دربار پر چادر چڑھائی۔
عرس

ای پیپر-دی نیشن