بھارتی فائرنگ و مارٹر گولہ باری‘ پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب
سیالکوٹ (نامہ نگار) ورکنگ باؤنڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولہ باری کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ ورکنگ بائونڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے پنجاب رینجرز کی چوکیوں اور دیہاتوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جوکہ کھیتوں میں گرے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی گنیں بھی خاموش ہوگئیں اور مارٹر گولے بھی بند ہوگئے۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے برسانے پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا جس میں اس معاملہ پر باقاعدہ احتجاج کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بھارتی سکیورٹی فورس فورسز اکثر خوشی کے تہواروں کے دنوں میں سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کرتی ہیں۔