ٹرک دھماکہ کیلئے جے آئی ٹی تشکیل، بوگس رجسٹریشن کرنیوالا ایکسائز انسپکٹر گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ آئوٹ فال روڈ پر چند روز قبل ٹرک میں ہونے والے بم دھماکے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹرک کی بوگس رجسٹریشن کرنے والے ایکسائز کے انسپکٹر آصف کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس سے گرفتار افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئوٹ فال روڈ دھماکے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی۔ جے آئی ٹی میں پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران شامل ہیں۔