• news

این اے 120،44 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، انتخابی نشان بھی الاٹ

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن نے این اے 120 میں 17 ستمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے 44 حتمی امیدواروں اور ان کے انتخابی نشان کی فہرست جاری کر دی ہے مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز کو (شیر)، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو (بلا)، پیپلز پارٹی کے فیصل میر کو (تیر)، جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری کو (ترازو)، پی پی پی ورکرز کی ساجدہ میر کو (وکٹری نشان)، آجا سم شریف کو (ایمرجنسی لائٹ)، ارشد محمود بٹ کو (سکہ)، امیر بہادر خان ہوتی کو (لالٹین)، انعام اللہ خان (آئل ٹینکر)، محمد خرم کو (میڈل) ، پروفیسر طیب جمیل کو (بکری) ، پرویز اختر گجر (پریشر ککر)، جاوید یوسف کو (بوتل)، چودھری حسین گوندل کو (لائٹر)، عابد حسین چدھڑ کو (مینار پاکستان)، لیاقت عباس بھٹی (الیکٹرک ہیٹر)، حافظ خالد ولید (اسٹیپلر)، حافظ میاں محمد نعمان (لیپ ٹاپ)، ڈاکٹر مرزا محمد اشرف بیگ (میزائل)، روحی بانو کھوکھر (بطخ)، سردار مائیکل فارس سرویہ (پک اپ)، سرفراز قریشی (ریفریجریٹر)،سمیرا علی (کنول کا پھول)، سید شکیل شاہ گیلانی (واٹر ٹینک)، سید محمد وسیم (برقی واٹر پمپ)، شیخ اظہر حسین رضوی (کرین)، عبدالرحمان محمود (لکڑی کا گٹھا)، عرفان خالد(ڈیپ فریزر) عطاء محمد قصوری (بحری جہاز)، علامہ مہر غلام شبیر سیال(کیلنڈر)، قیصر محمود (کیلکولیٹر)، اشفاق ملک (روڈ رولر) زبیر خان نیازی (بھیڑ) فاروق راجہ (کیرم راجہ)، نوید نواز (ہرن)، ہادی شاہ (گیزر)، یعقوب شیخ (انرجی سیور)، منصف اعوان (کوٹ)، میاں لئیق الرحمان (ڈرم)، ناصر سلیم (ریلوے ٹریک)، ندیم حفیظ خان (ٹیبل ٹینس ریکٹ)، ڈاکٹر امبر شہزادہ (توا)، نور نعیم خان (ڈھول)، اور یاسر اسلام شیخ کو (پردہ) کا نشانہ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن