• news

ڈکیتی مزاحمت پر 3افراد قتل‘ ڈاکو سمیت 2زخمی‘ شہری لاکھوں سے محروم

لاہور، فیروزوالہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر 2افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوﺅں نے تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شوکت نامی شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکاندار عاشق اور راہگیر ظفر کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں عاشق دم توڑ گیا، دیگر وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں نعیم اور اسکے اہل خانہ سے 1لاکھ 65ہزار مالیت کی نقدی وموبائل‘ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں شعیب سے 82ہزار مالیت کی نقدی وموبائل‘ تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں عدیل کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر 4لاکھ 78ہزار مالیت کی نقدی وموبائل‘ تھانہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں رحمان اور اسکی فیملی سے چار لاکھ 90ہزار مالیت کی نقدی وموبائل‘ تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں شہزاد سے 2لاکھ 97ہزار مالیت کی نقدی وموبائل لوٹ لیا۔ ستوکتلہ میں عدنان‘ ڈیفنس اے میں عمر کی گاڑیاں باغبانپورہ میں یاسین‘ سندر میں سمیر، گلشن راوی میں ذیشان، گلشن اقبال میں عمران، گلبرگ میں تجمل اور لیاقت آباد میں عید محمد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق راوی‘ بندروڈ‘ شاہدرہ‘ مقبرہ جہانگیر کے قریب ڈاکوﺅں نے اسے روک کر اس کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار لی۔ خاتون کے شور پر حملہ آور جمع ہوگئے جنہوں نے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 55سالہ راہگیر افتخاراحمد اور ڈاکو قیصر نامی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخمی راہگیر افتخاراحمد دم توڑ گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن