• news

لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش‘ جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 2 کمسن کزن جاں بحق

لاہور(نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش‘ جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 2 کمسن کزن جاں بحق ہوگئے۔ ساہیوال میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دینہ میں گزشتہ روز سے شدید بارش سے اکثر دیہات زیر آب آ گئے، تھلہ اور بڑاگواہ کے درمیان سے گزرنے والے نالے میں شدید طغیانی کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا، شدید بارش سے زیر آب آنے کے باعث لوگ گھروں میں محصور کر رہ گئے۔ننکانہ صاحب،کامونکے، گکھڑ منڈی میں گزشتہ روز مون سون کی بارش صبح سویرے ایک گھنٹہ جاری رہی جس سے گلیوں محلوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔ ننکانہ ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کامونکے میں سڑکوں اور بازاروں میں دو، دو، تین ، تین پانی کھڑا ہونے سے کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ گکھڑ منڈی میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہری کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ داﺅدخیل میں بھی بارش نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔سکندر آباد کالونی اور فیکٹریوں کے درمیان جابہ پل برساتی نالہ کی تیز موجوں کی نظر ہو گیا‘ عوام کو زمینی راستہ پھر منقطع ہو گی‘ ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی ایک ماہ قبل جابہ پل سی پیک کے جاری منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں نے پل کی بنیادوں کے ساتھ سے مٹی نکال لی تھی جس سے اس کی بنیادیں کھوکھلی ہو گئیں تھیں‘ جابہ نالہ آنے سے جابہ پل زمین بوس ہو گیا تھا۔ گجرات اور گردو نواح میں تےز بارش نے گجرات مےو نسپل کارپورےشن کی کا رکردگی کا پول کھول دےا‘ اہم شاہراہوں پرکئی کئی فٹ بارش کا جمع ہو گیا۔سیالکوٹ میں شاہ سیداں محلہ میں بارش کے بعد ڈیڑھ سو سال پرانا مکان گر گیا۔سرگودھا میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا لیکن شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ دوسری طرف کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ درجنوں فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے گھنٹوں برقی رو بند رہی۔ تاہم بارش کے بند ہونے کے بعد متعلقہ محکموں کے اہلکار بجلی کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔
بارش

ای پیپر-دی نیشن