• news

گرفتاری کا خوف، سابق تھائی وزیراعظم فرار ہو کر دبئی پہنچ گئیں

بنکاک (ے ایف پی) تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے اپنے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلے سے بچنے کیلئے ملک سے اچانک فرار ہو کر تھائی لینڈ کے شہریوں اور انتظامیہ کو خطرے میں ڈال دیا۔ خاتون سیاستدان کے پارٹی ذرائع نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ فرار ہونے کے بعد دبئی میں موجود ہیں اور برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے کوششیں کریں گی۔ واضح رہے کہ سابق تھائی وزیراعظم 50 سالہ ینگ لک شیناوترا کو جمعہ (25 اگست) کے روز اپنے خلاف جاری ٹرائل کے فیصلے کیلئے سپریم کورٹ پہنچنا تھا۔ ینگ لک کی مجرمانہ غفلت پر جاری اس ٹرائل میں انہیں 10 سال قید کی سزابھی سنائی جا سکتی تھی لیکن عدالت میں پیش ہونے کے بجائے وہ ملک سے فرار ہو گئیں۔ خیال رہے کہ شیناوترا پر چاول مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے جس سے خزانے کو 8 ارب ڈالر نقصان ہوا۔
فرار

ای پیپر-دی نیشن