;;نیب نے سندھ میں کارروائیوں کیلئے فہرستیں تیار کرلیں 21 ارکان اسمبلی کا گھیرا تنگ
کراچی (این این آئی) نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ 21 ارکان صوبائی اسمبلی کیخلاف تحقیقات، کرپٹ افسروں کیخلاف بھی مقدمات میں تیزی آگئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں کارروائیوں کیلئے فہرستیں تیار کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمات میں 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ نیب نے سندھ حکومت کے 712 افسروں کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کو بھی جلد از جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے 782 افسروں کیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجے جاچکے ہیں جبکہ دو ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف ریفرنسز بھی عدالتوں کو بھجوائے جاچکے ہیں۔ نیب نے سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے37 افسران کیخلاف بھی کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔
نیب سندھ