اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلا کنونشن میں 12 سوالات سے عدلیہ اور پاک فوج کی تضیحک کی گئی۔ آئین‘ عدلیہ اور فوج کی تضیحک کی اجازت نہیں دیتا‘ نوازشریف جمہوریت کو ختم اور نظام کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں نوازشریف‘ چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا۔
توہین عدالت درخواست