• news

چیچہ وطنی: ایم این اے منیر ازہر کی گاڑی پر فائرنگ، پوتا محفوظ رہا

چیچہ وطنی (نامہ نگار) مسلح افراد نے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں ان کا جواں سال پوتا اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ چوہدری شاہد فاروق کے مطابق رکن قومی اسمبلی این اے 163 چوہدری منیر ازہر کی کار نمبرLEA-7783پر انکا جواں سال پوتا سلمان فاروق اپنے ڈرائیور احمد چوہان کے ہمراہ اپنے آبائی گاﺅں 46/12-Lسے واپس آ رہا تھا کہ اوکانوالہ روڈ پر 42/12-L کے قریب 10 سے زائد مسلح افرادنے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ایم این اے کا پوتا اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ رکن قومی اسمبلی کے بیٹے شاہد فاروق کے مطابق مسلح افراد نے انکے بیٹے کی گاڑی کا تین کلو میٹر تک پیچھا کیا تاہم ڈرائیور مہارت سے گاڑی بھگا کر بحفاظت گھر پہنچ گیا۔ صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد زبیر بٹ نے کہا کہ ہم چوہدری محمد منیر ازہر ایم این اے کے پوتے سلمان فاروق پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ملزمان کی فوری گرفتاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے گینگ کی سرکوبی کا مطالبہ کیا تاکہ تحصیل چیچہ وطنی میں امن قائم ہوسکے۔
ایم این اے/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن